سوال : باپ کو سلام نہ کرنے والے بیٹے کے لیے کیا حکم ہے؟ اور اگر بیٹا سلام کرے اور باپ جواب نہ دے تو اس کا کیا وظیفہ ہے؟ جواب : ماں باپ پر احسان اور ان کا احترام واجب ہے حتی اگر وہ جواب نہ بھی دیں آپ پھر بھی انہیں سلام کریں۔ سوال : اگر میں اپنی پسند کی سنی لڑکی سے شادی کرنے پر اسرار کروں تو ممکن ہے میرے والدین ناراض ہو جائیں، کیا انہیں ناراض کرکے ان کی مرضی کے بغیر اس سے شادی کرنا جایز ہوگا؟ جواب : ان کا ناراض ہونا اگر شفقت اور محبت کی وجہ سے ہے تو ان کی مخالفت جایز نہیں ہے۔ سوال : کیا والدین کے پیروں کو چومنا ثواب رکھتا ہے؟ جواب : اگر ان کے احترام اور عزت کے لیے ہو تو ان کے ساتھ احسان کی فہرست میں شمار ہوگا۔ سوال : کیا والدین بچوں کو مجلسوں میں شرکت کرنے سے روکیں تو کیا ان کی اطاعت اس کام میں واجب ہے؟ جواب : اگر وہ شفقت اور محبت کی وجہ سے روک رہیں ہیں تو ان کی مخالفت جایز نہیں ہے۔ سوال : کیا مستحبات کے انجام دینے، پروگراموں اور شعائر اسلامی میں شرکت کرنے کے لیے والدین کی رضایت ضروری ہے؟ جواب : ان کا راضی ہونا شرط نہیں ہے مگر مستحبات کا انجام دینا اگر ان کی شفقت کی وجہ سے ان کی