Skip to main content

والدین کے حقوق



سوال : باپ کو سلام نہ کرنے والے بیٹے کے لیے کیا حکم ہے؟ اور اگر بیٹا سلام کرے اور باپ جواب نہ دے تو اس کا کیا وظیفہ ہے؟
جواب : ماں باپ پر احسان اور ان کا احترام واجب ہے حتی اگر وہ جواب نہ بھی دیں آپ پھر بھی انہیں سلام کریں۔ 

سوال : اگر میں اپنی پسند کی سنی لڑکی سے شادی کرنے پر اسرار کروں تو ممکن ہے میرے والدین ناراض ہو جائیں، کیا انہیں ناراض کرکے ان کی مرضی کے بغیر اس سے شادی کرنا جایز ہوگا؟ 
جواب : ان کا ناراض ہونا اگر شفقت اور محبت کی وجہ سے ہے تو ان کی مخالفت جایز نہیں ہے۔ 

سوال : کیا والدین کے پیروں کو چومنا ثواب رکھتا ہے؟ 
جواب : اگر ان کے احترام اور عزت کے لیے ہو تو ان کے ساتھ احسان کی فہرست میں شمار ہوگا۔ 

سوال : کیا والدین بچوں کو مجلسوں میں شرکت کرنے سے روکیں تو کیا ان کی اطاعت اس کام میں واجب ہے؟ 
جواب : اگر وہ شفقت اور محبت کی وجہ سے روک رہیں ہیں تو ان کی مخالفت جایز نہیں ہے۔ 

سوال : کیا مستحبات کے انجام دینے، پروگراموں اور شعائر اسلامی میں شرکت کرنے کے لیے والدین کی رضایت ضروری ہے؟ 
جواب : ان کا راضی ہونا شرط نہیں ہے مگر مستحبات کا انجام دینا اگر ان کی شفقت کی وجہ سے ان کی اذیت کا سبب بنے تو جایز نہیں ہے۔ 

سوال : کیا والدین بالغ بچوں پر حجاب کے لیے زبردستی کر سکتے ہیں؟ 
جواب : انہیں حق ہے لیکن مار پیٹ نہیں سکتے۔ 

سوال : کیا والدین بچوں کو گانے سننے اور ڈاڑھی منڈوانے سے روک سکتے ہیں؟ 
جواب : ہاں روک سکتے ہیں بلکہ اگر نہی از منکر کے شرایط موجود ہوں تو روکنا واجب ہے۔ 

سوال : کیا والدین اولاد کو فیشن والے کپڑے پہننے سے روک سکتے ہیں؟ 
جواب : والدین ان کی بعض مدد سے ہاتھ کھینچ سکتے ہیں جب اولاد ان کی بات نہ مان رہی ہو تو اولاد بھی اپنے مقصد تک پہنچنے کے لیے مجبور ہے کہ ان کی اطاعت کرے۔ 

سوال : والدین کے اختیارات ۲۳ سالہ شادی شدہ بیٹے کے لیے کیا ہیں؟ 
جواب : انہیں کوئی اختیار نہیں ہے مگر اولاد کو ان کا ادب و احترام کرنا چاہیے اور ان چیزوں میں ان کی اطاعت کرنی چاہیے جن میں وہ شفقت کی وجہ سے اجازت نہیں دیتے یا کسی چیز سے منع کرتے ہیں اور اس کی مخالفت سے انہیں تکلیف ہوتی ہو اور اسی طرح گر وہ کچھ نہ کہیں لیکن جانتا ہو کہ اس کے کام سے شفقت کی بنیاد پر اذیت ہو رہے ہیں تب بھی جایز نہیں ہے۔ 

سوال : والدین کے کیا حقوق ہیں؟ 
جواب : اولاد پر والدین کی دو طرح کے حقوق واجب ہیں: 
۱۔ اگر وہ غریب ہوں تو ان سے نیک سلوک اور انفاق کرنا، ان کی ضروریات زندگی اور جایز خواہشات کو ایک عام اور فطری زندگی کے تقاضوں کے مطابق پورا کرنا ہے اور ان وظیفوں کا انجام نہ دینا احسان فراموشی ہے۔ 
اور یہ احسان کرنا ان کے حالات، آرام اور سختی، طاقت اور کمزوری کے پیش نظر مختلف طرح سے ہو سکتا ہے۔ 
۲۔ عمل اور زبان سے نیک سلوک کرنا ، عمل اور زبان سے بدتمیزی نہ کرنا اگر چہ اس پر ظلم کیا ہو۔ حدیث میں آیا ہے کہ اگر ماں باپ اولاد کو ماریں تب بہی ان سے بد تمیزی سے پیش نہ آئیں بلکہ یہ کہیں کہ خدا تم کو معاف کرے۔ 
یہ دونوں وظیفہ اولاد کے لیٔے ہے۔ جبکہ والدین کی ذمہ داری بھی اولاد کے لیے دو طرح کی ہے: 
۱۔ ماں باپ کو تکلیف اس لیے ہوتی ہے کہ وہ اولاد کا بھلا چاہتے ہیں اور جو کام وہ انجام دیتے ہیں اگر چہ اس کا ان سے کوئی ربط نہ بھی ہو انہیں تکلیف پہچتی ہے، اولاد کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے انہیں اذیت ہو چاہے وہ اسے منع کریں یا نہ کریں۔ 
۲۔ ماں پاب کو اس لیٔے تکلیف ہوتی ہو کہ ان میں کچھ بری عادتیں پائی جاتی ہوں جو انہیں پسند نہ ہوں اگر والدین کو بچوں کے ایسے کاموں سے اذیت ہو تو بچوں پر اس کا اثر نہیں پڑے گا اور بچوں پر ان کی اس طرح کی توقعات کو پورا کرنا واجب نہیں ہے اور یہیں سے معلوم ہوتا ہے کہ والدین اگر برے کاموں کی طرف حکم کریں یا اچھے کاموں سے منع کریں تو ان کی اطاعت واجب نہیں ہے۔ 


Comments

Popular posts from this blog

*بدل گئے ضمیر لوکاں دے*

خان پور: نامعلوم کار سوار پیٹرول پمپ مالکان کو چونا لگا گیا خان پور: نجی پیٹرول پمپ سے کار سوار نے پیٹرول ڈلوایا پیسے دئیے بغیر کار دوڑا دی۔پمپ انتظامیہ خان پور: فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید کار سوار   پیٹرول ڈلواتے گاڑی بھگا گیا۔پمپ مالکان  خان پور۔کار سوار نے ساڑھے 5 ہزار کا پیٹرول بھروایا تھا۔پمپ انتظامیہ  خان پور۔اطلاع ملنے پر ظاہر پیر پولیس نے کار کی اور نوسربازوں کی تلاش شروع کردی  

تفسیر القرآن الکریم مفسر: مولانا عبد السلام بھٹوی

سورۃ نمبر 1 الفاتحة آیت نمبر 1 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞ ترجمہ: اللہ کے نام سے جو بےحد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔ تفسیر: صحیح احادیث میں اس کا نام ” فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ ، اَلصَّلَاۃُ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدِ ، اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ ، اَلْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ ، اُمُّ الْقُرْآنِ “ اور ” اُمُّ الْکِتَابِ “ آیا ہے، جیسا کہ فاتحہ کے فضائل کی احادیث میں آ رہا ہے۔ اسماء کی کثرت سورت کے معانی و مطالب کی کثرت کی دلیل ہے۔ سورۂ فاتحہ کے فضائل : 1 ابن عباس (رض) نے فرمایا : ” ایک دفعہ جبریل (علیہ السلام) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے اپنے اوپر زور سے دروازہ کھلنے کی آواز سنی تو سر اٹھایا اور فرمایا : ” یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھولا گیا۔ “ تو اس سے ایک فرشتہ اترا، پھر فرمایا : ” یہ فرشتہ زمین پر اترا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں اترا۔ “ اس فرشتے نے سلام کہا اور کہا : ” آپ کو دو نوروں کی خوش خبری ہو، جو آپ کو دیے گئے...