Skip to main content

لاہور میں ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار گرفتار


پولیس نے ڈپٹی کمشنر سلمان بٹ پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹرز اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا. ترجمان پنجاب پولیس

شوٹرز اور سہولت کار کی شناخت سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس

شوٹرز اعجاز اور موسیٰ مسیح اور ان کو ہائر کرنے والے رانا تفسیر سے تفتیش جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

واقعے کے مرکزی ملزم عثمان جاوید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس

وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ترجمان پنجاب پولیس

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیس کی خود نگرانی کر رہے تھے۔ترجمان پنجاب پولیس

ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں پولیس، سیف سٹیز اتھارٹی اور تمام متعلقہ اداروں نے جوائنٹ آپریشن کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

Comments