Skip to main content

*🤲اللہ ھمیں تیری رضا حاصل ہوجائے*

*___________🍃🌷﷽*


*اَللّٰهُ اَكبَرُ كَبِيرًا وَّالحَمدُلِلّٰهِ كَثِيرًا وَّسُبحَانَ اللّٰهِ بُكرَةً وَّاَصِيلَا*
       
 *اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِهِ وَصَحبِهِ وَسَلَّمَ تَسلِيمًا كَثِيرًا* 
 
*🕋🤲رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِىْ وَلِوَالِدَىََّّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ*

*🤲اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد کو بھی، اے ہمارے رب! میری دعا قبول فرما۔ اے ہمارے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو اور دیگر مومنوں کو معاف کر دینا جس دن حساب ہونے لگے*

*🤲 یَا رَبُّ العِزَّت*
 *تیرے ہی لئے ہیں تمام تر تعریفیں*
*تو مالک کل کائنات ہے*

*🤲اے مالک* 
تو نے زمین و آسمان بنائے
تو نے ہی انکو تھاما ہوا ہے
تیری ہی کمال قدرت ہے کہ اتنی خوبصورتی سے آسمانِ دنیا کو سورج چاند و تاروں سے زینت دی
*سُبحَانَ اللّٰہ*
 
ھم اِتنے سُکون سے تیزی سے حرکت کرتی ہوئی زمین پر آرام سے ہیں    
اگر تُو ھمارے نیچے سے زمین کھینچ لے
یا ھم پر آسمان گرادے 
یا
ھم پر سورج چاند و تارے گرادے تو مالک !! تیرے سِوا کون ہے جو ھماری ہرطرح کی آفت سے بچنے میں مدد کرے  

*🤲🏻اے اَرحَمُ الرَّاحِمِین*
ھم تیری رحمت کے مُحتاج ہیں 
ھم بے بَس ہیں 
ھمارے اِختیار میں کچھ بھی تو نہیں ہے !!
ہر طرح کا اختیار تیرے پاس ہی تو ہے !

*🤲🏻یَا رَب* 
ھم سب کو اور ھماری آنے والی نسلوں کو ہر قسم کی آفتوں اور فِتنوں سے محفوظ رکھ
دنیا و آخرت کے تمام نقصانات سے بچا 

*🤲🏻یَا اِلٰہِی*
جتنی تونے اپنی مخلوقات بنائی ہیں مالک ھمارے گناہ ان کی گِنتی سے کہیں زیادہ ہیں ھمیں اِقرار ہے !!
ھم شرمندہ ہیں 
ھمارے پاس ندامت کے آنسوئوں کے سوا کچھ بھی تو نہیں ہے !
جو ھم تیرے حضور پیش کرسکیں
 ھم تجھ سے رحم کی بھیک مانگتے ہیں
  
*🤲اِلٰہِی*
  ھم سب کے ساتھ آسانی والا معاملہ کردے ھم سب کے ہر قسم کے تمام گناہوں کو معاف کردے 
 
*🤲 یَارَب*
ھم سے جس کسی کے حق میں بھی زیادتی ہوگئی ہے ان کے دل میں ڈال دے کہ وہ ھمیں معاف کردیں 
اور
ھمارے درمیان اِیمان کے ساتھ اُلفت ڈال دے 
اور
ھمارے ساتھ جس کسی نے زیادتیاں کی ہیں ھمیں توفیق عطا فرما کہ ھم اُنکو تیری خاطر دل سے معاف کردیں 

*🤲 یَا رَب*
ھم سے ھمیشہ کے لئے راضی ہوجا اور ھمیں جَنَّتُ الفِردَوس میں اَعلٰی ترین درجوں پر فائز کردینا
جو تو اپنے نیک بندوں کو عطا کرے گا اللہ ھمیں ان میں شمار کرلے
 
*🤲یَا اللّٰہ*
ھم تجھ سے التجا کرتے ہیں ھمیں نیکیوں کی توفیق دے دے
 ھمیں بھی اپنے نیک بندے بندیوں میں شامل کرلے

*رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم*
 
*آمیـــــــــن‎ یَا رَبَّ العَالَمِین* 

 *اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِهِ وَصَحبِهِ وَسَلَّمَ تَسلِيمًا كَثِيرًا*
*〰️〰️〰️💖〰️〰️〰️**السلام عليكم ورحمة الله وبركاته*
*〰️〰️〰️💖〰️〰️〰️*
*🍃🌼نصیحت*
اپنے معاملات کی اصطلاح کرلیں اگر نہیں کریں گے تو !!
 پھر آپ خسارے کا سودا کررہے ہیں اپنی نیکیوں کا سودا !!
جو آپ نے دنیا میں محنت سے کمائیں اور آخرت میں انکو دے دیں گے جنکے حق میں آپ نے زیادتی کی ہے.

Comments

Popular posts from this blog

*بدل گئے ضمیر لوکاں دے*

خان پور: نامعلوم کار سوار پیٹرول پمپ مالکان کو چونا لگا گیا خان پور: نجی پیٹرول پمپ سے کار سوار نے پیٹرول ڈلوایا پیسے دئیے بغیر کار دوڑا دی۔پمپ انتظامیہ خان پور: فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید کار سوار   پیٹرول ڈلواتے گاڑی بھگا گیا۔پمپ مالکان  خان پور۔کار سوار نے ساڑھے 5 ہزار کا پیٹرول بھروایا تھا۔پمپ انتظامیہ  خان پور۔اطلاع ملنے پر ظاہر پیر پولیس نے کار کی اور نوسربازوں کی تلاش شروع کردی  

تفسیر القرآن الکریم مفسر: مولانا عبد السلام بھٹوی

سورۃ نمبر 1 الفاتحة آیت نمبر 1 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞ ترجمہ: اللہ کے نام سے جو بےحد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔ تفسیر: صحیح احادیث میں اس کا نام ” فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ ، اَلصَّلَاۃُ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدِ ، اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ ، اَلْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ ، اُمُّ الْقُرْآنِ “ اور ” اُمُّ الْکِتَابِ “ آیا ہے، جیسا کہ فاتحہ کے فضائل کی احادیث میں آ رہا ہے۔ اسماء کی کثرت سورت کے معانی و مطالب کی کثرت کی دلیل ہے۔ سورۂ فاتحہ کے فضائل : 1 ابن عباس (رض) نے فرمایا : ” ایک دفعہ جبریل (علیہ السلام) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے اپنے اوپر زور سے دروازہ کھلنے کی آواز سنی تو سر اٹھایا اور فرمایا : ” یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھولا گیا۔ “ تو اس سے ایک فرشتہ اترا، پھر فرمایا : ” یہ فرشتہ زمین پر اترا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں اترا۔ “ اس فرشتے نے سلام کہا اور کہا : ” آپ کو دو نوروں کی خوش خبری ہو، جو آپ کو دیے گئے...