اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے جبکہ پاسکو اور پنجاب کو مزید ساڑھے دس لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی اجازت دیدی ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھی منظور کرلی گئی ۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ،ای سی سی نے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی ۔اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت گندم اور چینی کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کرلی۔