Skip to main content

<مکتوب خادم>

وقفہ ـــــ یوکرین اور روس
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ”لوگوں“ کے حالات بدلتے رہتے ہیں..”مقام جمعہ“ کے مکتوبات سے ایک دن کا وقفہ لے کر..آج ”یوکرین“ اور ”روس“ کی بات کرتے ہیں..
موضوع طویل اور جگہ مختصر ہونے کی وجہ سے مختصر خلاصہ پر اکتفا کرنا ہوگا..
(1) یوکرین:- ایک زمانے تک مسلمانوں کے پاس رہا..سلطنت عثمانیہ کے مجاہدین نے یہ ”سرزمین“ فتح کی اور اسے اسلامی خلافت کا حصہ بنایا..
(2) یوکرین پر آج سے تقریبا ایک سو ستر سال پہلے..عثمانیوں کی روس کے ساتھ ایک تاریخی جنگ ڈھائی سال تک جاری رہی..جس میں روس کو عبرتناک شکست ہوئی.. جنگ کا اختتام 1855ء میں ہوا..
(3) خلافت عثمانیہ کے کمزور ہونے کے بعد..یہ خطہ بھی اس کے قبضہ سے نکل گیا..اور روس کے ساتھ ایک جنگ میں عثمانیوں کو شکست بھی اٹھانا پڑی..
(4) یوکرین کافی عرصہ تک ”سوویت یونین“ کا حصہ رہا..سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد ایک مستقل ملک بن گیا..
(5) یوکرین خود کو یورپ اور نیٹو کا باقاعدہ حصہ بنانا چاہتا ہے..یہ بات ”روس“ کو پسند نہیں..اور یوکرین میں”روس نواز“ افراد بھی کافی تعداد میں موجود ہیں..جو خود کو روس کا حصہ یا اتحادی بنانا چاہتے ہیں..
(6) یوکرین..خود امریکہ اور یورپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے..مسلمانوں پر بھی حملہ کر چکا ہے..عراق پر امریکہ اور نیٹو کے حملے میں یوکرین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا..اور عراق کے مظلوم مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لئے..
(7) امریکہ اور یورپ نے ”یوکرین“ کو ”روس“ اور ”مسلمانوں“ کے خلاف استعمال کیا..اور اس سے وعدہ کیا کہ اگر روس نے اس پر حملہ کیا تو ہم تمہارا بھرپور ساتھ دیں گے..
(8) اس طرح امریکہ اور یورپ نے ”یوکرین“ کی مالش کرکے.. اسے ”پہلوان پہلوان“ کہہ کر روس کے سامنے کھڑا کر دیا اور خود پیچھے سے بھاگ گئے..
(9) طویل عرصے بعد یہ پہلی جنگ ہے جس میں مسلمانوں کے علاوہ کوئی اور قوم ماری جا رہی ہے..اور پناہ گزین بن رہی ہے..اس لئے صلیبی اور یہودی دنیا میں ایک تہلکہ مچا ہوا ہے.. میڈیا پر ”یوکرین“ کی مظلومیت سنائی جا رہی ہے..اور روس کو اکیلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے..
(10) امریکہ اور یورپ سرکاری طور پر تو ”یوکرین“ کے ساتھ جنگ میں شریک نہیں ہو رہے..مگر دائیں بازو کے صلیبیوں میں کہرام برپا ہے..ڈنمارک اور دیگر کئی ممالک سے لوگ نجی طور پر لڑنے کے لئے یوکرین آرہے ہیں..مگر ابھی تک ”اقوام متحدہ“ نے ان صلیبی جنگجوؤں کو.. ”دہشت گرد“ یا ”نان سٹیٹ ایکٹر“ قرار نہیں دیا..
(11) امریکہ، یورپ اور نیٹو..مسلمانوں پر جہاں موقع ملتا تھا ٹوٹ پڑتے تھے..لیبیا ہو یا عراق..افغانستان ہو یا صومالیہ..مگر اب چونکہ سامنے ”روس“ ہے تو یہ سارے ممالک نمک منڈی کے بدمعاش بن گئے ہیں..وہ بدمعاش جو صرف کمزوروں پر دھونس جماتے ہیں..
(12)روس کی جس فوج نے یوکرین پر حملہ کیا ہے اس میں روس کی مسلم ریاستوں کے مسلمان فوجی بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں..
(13) بہت عرصہ بعد..جنگ، ظلم اور خونریزی کا رخ واپس ظالموں کی طرف مڑتا نظر آرہا ہے..
(14) یہ چونکہ ایک سیاسی جنگ ہے..اس لئے ہم کسی فریق کے ساتھ نہیں ہیں..
(15) جنگ کبھی اچھی ہوتی ہے..اور کبھی بُری..دیکھتے ہیں کہ یہ جنگ آخر میں اچھی نکلتی ہے یا بُری ؟ اللہ تعالی کفر کی طاقت اور شوکت کو توڑ دیں..اسلام اور مسلمانوں کو غلبہ عطاء فرمائیں..آمین..
والسلام
خادم..
        لااله الاالله محمد رسول الله

Comments

Popular posts from this blog

*بدل گئے ضمیر لوکاں دے*

خان پور: نامعلوم کار سوار پیٹرول پمپ مالکان کو چونا لگا گیا خان پور: نجی پیٹرول پمپ سے کار سوار نے پیٹرول ڈلوایا پیسے دئیے بغیر کار دوڑا دی۔پمپ انتظامیہ خان پور: فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید کار سوار   پیٹرول ڈلواتے گاڑی بھگا گیا۔پمپ مالکان  خان پور۔کار سوار نے ساڑھے 5 ہزار کا پیٹرول بھروایا تھا۔پمپ انتظامیہ  خان پور۔اطلاع ملنے پر ظاہر پیر پولیس نے کار کی اور نوسربازوں کی تلاش شروع کردی