Skip to main content

ایلون مسک دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں سرفہرست


. News
Latest

ایلون مسک دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں سرفہرست

مشہور امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی 36ویں سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ ایلون مسک، جیف بیزوز اور بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین افراد ہیں۔امریکی جریدے کے مطابق اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک 219 ارب ڈالرز کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں سرفہرست ہیں جبکہ ایمازون کے جیف بیزوس 171 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا چوتھا نمبر ہے۔امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے باعث عالمی مارکیٹوں میں سست روی نے دنیا کے ارب پتی افراد کو بری طرح متاثر کیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال امیر ترین افراد کی اس فہرست میں 87 افراد جگہ بنانے میں ناکام رہے۔رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 668 ارب پتی افراد پر مشتمل اس فہرست میں رواں سال 236 نئے افراد شامل ہوئے جبکہ ایک ہزار ارب پتی افراد اب گزشتہ سال کے مقابلے میں اور زیادہ امیر ہوگئے ہیں۔سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا تعلق اب بھی امریکا سے ہے، امریکا کے 735 ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 4.7 کھرب ڈالرز ہے جبکہ چین 607 ارب پتی افراد کی بدولت فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔حیران کن طور پر روس اور چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ روس میں یوکرین پر حملے کے بعد گزشتہ سال کے مقابلے میں ارب پتی افراد میں 34 افراد کی کمی ہوگئی ہے جبکہ چین میں ٹیک کمپنیوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کی وجہ سے 87 افراد اس فہرست سے نکل گئے۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تاجر مکیش امبانی دنیا کے 10 ویں امیر ترین شخص ہیں جبکہ بھارت کے ہی بزنس ٹائیکون گوتم ایڈانی اور ان کا خاندان دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تفسیر القرآن الکریم مفسر: مولانا عبد السلام بھٹوی

سورۃ نمبر 1 الفاتحة آیت نمبر 1 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞ ترجمہ: اللہ کے نام سے جو بےحد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔ تفسیر: صحیح احادیث میں اس کا نام ” فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ ، اَلصَّلَاۃُ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدِ ، اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ ، اَلْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ ، اُمُّ الْقُرْآنِ “ اور ” اُمُّ الْکِتَابِ “ آیا ہے، جیسا کہ فاتحہ کے فضائل کی احادیث میں آ رہا ہے۔ اسماء کی کثرت سورت کے معانی و مطالب کی کثرت کی دلیل ہے۔ سورۂ فاتحہ کے فضائل : 1 ابن عباس (رض) نے فرمایا : ” ایک دفعہ جبریل (علیہ السلام) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے اپنے اوپر زور سے دروازہ کھلنے کی آواز سنی تو سر اٹھایا اور فرمایا : ” یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھولا گیا۔ “ تو اس سے ایک فرشتہ اترا، پھر فرمایا : ” یہ فرشتہ زمین پر اترا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں اترا۔ “ اس فرشتے نے سلام کہا اور کہا : ” آپ کو دو نوروں کی خوش خبری ہو، جو آپ کو دیے گئے...

بھوت یا بلی کا مسئلہ ہیلو دوست ، آج میں آپ کو ماضی کی ایک اور کہانی سنانے جارہا ہوں۔ کہانی ڈارون ہے

 

Man Pays Bills with Spirits of Ancestors

Anchorage, AK -18 Feb. 2009- Staff. Utilities workers had to trek through frigid and icy conditions to a remote hillside 20 miles outside of Anchorage to settle Herman Moses’ account. While they deal with delinquent accounts on a regular basis, the workers were lost for words when Moses offered them sevearal of his dead relatives as payment. The Anchorage police department eventually resolved the situation, but not before Moses insisted on his bizarre proposal for several hours.  Moses’ power and water bills, which hadn’t been paid in nearly 10 months, were lying in a heap by the door when they arrived, the workers say. When confronted face to face by the threat of having his power and water shut off, however, he offered a barter: several lamps, a vacuum cleaner and a non-functioning television, all which Moses claimed housed the spirits of his mother, aunt and many cousins.   After a long discussion, the utilities workers called the police to mediate. Shortly after police arrive...