Skip to main content

پنجاب پولیس کے چھوٹے ملازمین کے لیے خوشخبری/ آئی جی پنجاب کا انتہائی خوش آئند اقدام


پنجاب پولیس اور اخوت فاؤنڈیشن کے درمیان سنٹرل پولیس آفس میں معاہدہ

ایم او یو کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب پولیس اور اخوت فاؤنڈیشن کے درمیان کیا گیا۔

ایم او یو کے تحت پولیس کے چھوٹے ملازمین کو گھر بنانے کیلئے آسان اقساط پر 15 لاکھ روپے تک قرض مل سکیں گے ۔ آئی جی پنجاب

قرض کی واپسی ملازمین کی تنخواہ میں سے 10 سے 15 سال تک دورانیہ میں ماہانہ اقساط سے کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب


پولیس ملازمین بالخصوص کم تنخواہ والے سٹاف کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے ۔ راؤ سردار علی خان

اس سہولت کا فائدہ 50 ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین کو ہوگا جن کیلئے ذاتی گھر کا حصول انتہائی مشکل ہے۔ آئی جی پنجاب

اس سہولت کی بدولت ذاتی گھر سے محروم پولیس ملازمین ذاتی چھت حل کرسکیں گے۔ آئی جی پنجاب

اخوت فاؤنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے پنجاب پولیس کے ساتھ معاہدے کو احسن اقدام قرار دیا۔

اخوت فاؤنڈیشن کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کی مدد اور انہیں خود مختار بنانا ہے۔ ڈاکٹر مجد ثاقب چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن

پولیس کے کم تنخواہ والے ملازمین اس معاہدہ سے مستفید ہوں گے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب

تمام اضلاع کے پولیس ملازمین قرض کے حصول کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں ویلفیئر برانچ کو درخواستیں بھجوائیں گے ۔

ڈی آئی جی ویلفیئر درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں اخوت ہیڈ آفس بھجوائیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر فاروق مظہر اور سی ای او اخوت اسلامک مائیکرو فنانس ڈاکٹر کامران شمس نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

آخر میں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کے درمیان سوویئنیرز کا تبادلہ کیا گیا۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزاد سلطان، ڈی آئی جی ویلفیئر عبدالغفار قیصرانی اور اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر کامران شمس نے شرکت کی ۔

ڈی پی آر پنجاب پولیس

Comments

Popular posts from this blog

*بدل گئے ضمیر لوکاں دے*

خان پور: نامعلوم کار سوار پیٹرول پمپ مالکان کو چونا لگا گیا خان پور: نجی پیٹرول پمپ سے کار سوار نے پیٹرول ڈلوایا پیسے دئیے بغیر کار دوڑا دی۔پمپ انتظامیہ خان پور: فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید کار سوار   پیٹرول ڈلواتے گاڑی بھگا گیا۔پمپ مالکان  خان پور۔کار سوار نے ساڑھے 5 ہزار کا پیٹرول بھروایا تھا۔پمپ انتظامیہ  خان پور۔اطلاع ملنے پر ظاہر پیر پولیس نے کار کی اور نوسربازوں کی تلاش شروع کردی  

تفسیر القرآن الکریم مفسر: مولانا عبد السلام بھٹوی

سورۃ نمبر 1 الفاتحة آیت نمبر 1 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞ ترجمہ: اللہ کے نام سے جو بےحد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔ تفسیر: صحیح احادیث میں اس کا نام ” فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ ، اَلصَّلَاۃُ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدِ ، اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ ، اَلْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ ، اُمُّ الْقُرْآنِ “ اور ” اُمُّ الْکِتَابِ “ آیا ہے، جیسا کہ فاتحہ کے فضائل کی احادیث میں آ رہا ہے۔ اسماء کی کثرت سورت کے معانی و مطالب کی کثرت کی دلیل ہے۔ سورۂ فاتحہ کے فضائل : 1 ابن عباس (رض) نے فرمایا : ” ایک دفعہ جبریل (علیہ السلام) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے اپنے اوپر زور سے دروازہ کھلنے کی آواز سنی تو سر اٹھایا اور فرمایا : ” یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھولا گیا۔ “ تو اس سے ایک فرشتہ اترا، پھر فرمایا : ” یہ فرشتہ زمین پر اترا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں اترا۔ “ اس فرشتے نے سلام کہا اور کہا : ” آپ کو دو نوروں کی خوش خبری ہو، جو آپ کو دیے گئے...