Skip to main content

امید ہے تمام ممبرز خیرو عافیت سے ہوں گے۔ اللہ رب العزت آپ کو ایمان و صحت کے بہترین حالوں میں رکھے 🤲🏻

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته

آپ سب سے درخواست ہے کہ مری میں جو لوگ وہاں برف باری میں پھنسنے کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں ان سب کے لئے مغفرت کی خصوصی دعا کیجئے🤲🏻 
🤲🏻 ```اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ``` 

 *اے اللہ ! اسے بخش دے اس پر رحم فرما اور اسے عافیت دے ، اسے معاف فرما اور اس کی باعزت ضیافت فرما اور اس کے داخل ہونے کی جگہ ( قبر ) کو وسیع فرما اور اس ( کے گناہوں ) کو پانی ، برف اور اولوں سے دھو دے ، اسے گناہوں سے اس طرح صاف کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا اور اسے اس گھر کے بدلے میں بہتر گھر ، اس کے گھر والوں کے بدلے میں بہتر گھر والے اور اس کی بیوی کے بدلے میں بہتر بیوی عطا فرما اور اس کو جنت میں داخل فرما اور قبر کے عذاب سے اور آگ کے عذاب سے اپنی پناہ عطا فرما ۔* 

آمین یارب العالمین 🤲🏻🤲🏻🤲🏻

اور کچھ لوگ وہاں ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں اللہ رب العزت ان کے نکلنے کا راستہ بنا دے اور ان کے لئے آسانیوں کے معاملات فرما دے 

📢 *اور آپ سب سے گزارش ہے کہ خدارا وہاں سیر کرنے کے لئے نہ جائیں۔ ان حالات میں گھر رہیں خود اپنے آپ کو موت کے منہ میں نہ دھکیلیں*
بہت سی فیمیلز کی وفات ہو گئی ہیں۔ برف باری اور یہ سب کچھ سب کو اچھا لگتا ہے لیکن ان حالات جب کہ یہ حادثہ ہوا ہے وہاں جانے کی غلطی مت کریں اور اپنے گھروں میں ٹھہرے رہیں۔ فوت شدگان کے لئے مغفرت کی دعا کریں۔
اور اس فارغ وقت میں اپنا رابطہ اپنے رب ذوالجلال کے ساتھ جوڑیں۔ قرآن پڑھیں، اس کو سمجھیں، عبادات میں خود کو مصروف کریں۔ اپنے بچوں کو اچھی ایکٹیویٹیز میں لگائیں رب کے ساتھ رابطہ مضبوط کروائیں۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
اللہ رب العزت سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے🤲🏻

🍃 *اَللّٰهُمَّ إِنِّىْ أَعُوْذُبِكَ مِنْ يَّوْمِ السُّوْءِ وَ مِنْ لَّيْلَةِ السُّوْءِ وَ مِنْ سَاعَةِ السُّوْءِ وَ مِنْ صَاحِبِ السُّوْءِ وَ مِنْ جَارِ السُّوْءِ فِىْ دَارِالْمُقَامَةِ*

🍃اے اللہ ! بےشک میں برے دن، بری رات، بری گھڑی ، برے دوست اور سکونت کے گھر میں برے ہمسایہ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔


جزاکم اللہ خیرًا کثیرا واحسن الجزا فی الدنيا والآخرة 💐💐💐
والسلام علیکم ورحمة الله وبركاته

Comments

Popular posts from this blog

*بدل گئے ضمیر لوکاں دے*

خان پور: نامعلوم کار سوار پیٹرول پمپ مالکان کو چونا لگا گیا خان پور: نجی پیٹرول پمپ سے کار سوار نے پیٹرول ڈلوایا پیسے دئیے بغیر کار دوڑا دی۔پمپ انتظامیہ خان پور: فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید کار سوار   پیٹرول ڈلواتے گاڑی بھگا گیا۔پمپ مالکان  خان پور۔کار سوار نے ساڑھے 5 ہزار کا پیٹرول بھروایا تھا۔پمپ انتظامیہ  خان پور۔اطلاع ملنے پر ظاہر پیر پولیس نے کار کی اور نوسربازوں کی تلاش شروع کردی  

تفسیر القرآن الکریم مفسر: مولانا عبد السلام بھٹوی

سورۃ نمبر 1 الفاتحة آیت نمبر 1 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞ ترجمہ: اللہ کے نام سے جو بےحد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔ تفسیر: صحیح احادیث میں اس کا نام ” فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ ، اَلصَّلَاۃُ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدِ ، اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ ، اَلْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ ، اُمُّ الْقُرْآنِ “ اور ” اُمُّ الْکِتَابِ “ آیا ہے، جیسا کہ فاتحہ کے فضائل کی احادیث میں آ رہا ہے۔ اسماء کی کثرت سورت کے معانی و مطالب کی کثرت کی دلیل ہے۔ سورۂ فاتحہ کے فضائل : 1 ابن عباس (رض) نے فرمایا : ” ایک دفعہ جبریل (علیہ السلام) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے اپنے اوپر زور سے دروازہ کھلنے کی آواز سنی تو سر اٹھایا اور فرمایا : ” یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھولا گیا۔ “ تو اس سے ایک فرشتہ اترا، پھر فرمایا : ” یہ فرشتہ زمین پر اترا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں اترا۔ “ اس فرشتے نے سلام کہا اور کہا : ” آپ کو دو نوروں کی خوش خبری ہو، جو آپ کو دیے گئے...