سورة الكوثر اللہ سبحانہ و تعالی کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خیر کثیر کی خوش خبری لے کر نازل ہوئی۔
اللہ سبحانہ و تعالی نے آپ کو ﷺ الکوثر عطا کیا ہے اس لیے آپ ﷺ بطور شکر نعمت محض اللہ جل جلاله كى رضا جوئی اور خوشنودی اور حاجات و مصائب سے نکلنے کے لیے اپنے رب کے لیے خالص ہو کر نماز پڑھیں اور قربانی کریں۔
اس میں میرے اور آپ کے لیے بھی بہت اہم عمل کی باتیں ہیں۔
ہمیں بھی جب کوئی نعمت ملے یا تکلیف آئے یا کسی دشمن کا خطرہ ہو تو ہم نے بھی یہ دو کام کرنے ہیں۔
:1️⃣ فَصَلِّ لِرَبِّكَ: پس نماز پڑھیے اپنے رب کے لیے
ہم نے اپنی نمازوں کو اپنے رب کے مزید اچھا بنانا ہے۔ اخلاص کے اعتبار سے بھی اور نماز کی شرائط کے اعتبار سے بھی تاکہ ہم اپنے رب کے خالص ہو صحیح اور اچھی نماز قائم کرسکیں ۔
2️⃣ وَ انْحَرْؕ : اور قربانی کیجیے۔
ہم نے قربانی اور صدقہ کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنا ہے اور ہم پر بندوں کے جو حقوق ہیں ان کا جائزہ لینا ہے کہ کہیں کسی کے ہم ساتھ زیادتی تو نہیں کر رہے تاکہ اس کو ٹھیک کرسکیں۔
جب ہم یہ دو کام کرلیں گے تو اللہ آپ کی حفاظت کرے گا۔ نعمتوں اور مشکلات دونوں حالات میں ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنا ہے۔
اللہ سبحانہ و تعالی ہمیں قیامت کے دن حوض کوثر سے پانی پینے والوں میں شامل کریں۔ آمین۔
Comments