✦ *یہ رحمـت ہے جـو اللہ تعـالیٰ نے اپنے بنـدوں کے دلـوں میں رکھی ہے اور اللہ سبحانہ وتعالی بھی اپنے انہـی بنـدوں پر رحـم کرتا ہے جـو رحـم دل ہوتے ہیں*
☜ *تَرَى الْمُؤْمِنِينَ فِي تَرَاحُمِهِمْ وَتَوَادِّهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ كَمَثَلِ الْجَسَدِ ، إِذَا اشْتَكَى عُضْوًا تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ جَسَدِهِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمَّى*
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم مومنوں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ رحمت و محبت کا معاملہ کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ لطف و نرم خوئی میں ایک جسم جیسا پاؤ گے کہ جب اس کا کوئی ٹکڑا بھی تکلیف میں ہوتا ہے، تو سارا جسم تکلیف میں ہوتا ہے ایسا کہ نیند اڑ جاتی ہے اور جسم بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے* (صحیح بخاری ٦٠١١)
✦ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے سو حصے ہیں، ننانوے حصے رحمت کے اللہ تعالیٰ کے پاس قیامت کے دن کے لئے محفوظ ہیں، اور ایک حصہ اللہ تعالیٰ نے زمیـن پر اتارا ہے، اسی ایک حصے میں سے مخلوق ایک دوسرے پر آپس میں رحم کرتی ہے، حتی کہ ایک چـوپایہ اس ڈر سے اپنا سم اپنے بچے سے اوپر اٹھا لیتا ہے کہ کہیں اس کو لگ نہ جائے* (صحیح مسلم ٦٩٧٢)
*✦ اللہ تعالیٰ اپنی رحمـت ایسے شخص پر نازل کرتے ہیں*
☜ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اللہ تعالیٰ اپنی رحمـت صرف رحم کرنے والے شخص پر نـازل کرتا ہے ۔ لوگـوں نے کہا: ہم سب رحم کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے کسی دوسـت پر رحم (مہـربانی) کرنا رحـم نہیں ۔ بلکہ وہ تمام لوگوں پر رحم (مـہربانی) کرے* (السلسة الصحيه ٤٣٥)
☜ *رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ بھی اپنے انہی بندوں پر رحم کرتا ہے جو رحم دل ہوتے ہیں* (صحیح بخاری ٧٣٧٧)
Comments