Skip to main content

تحصیل خان پور 06جنوری2022


*شہیدریسکیور ساجدچانڈیوکی بارہویں برسی*

*ریسکیو 1122رحیم یار خان کے پہلے شہیدریسکیور ساجد چانڈیوکی آج بارہویں برسی منائی گئی۔ریسکیو 1122خان پور کے ریسکیورزنے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔*

  *مورخہ 04-01-2010کو شا م 19:28منٹ پرریسکیو1122کے ایک جانباز ریسکیورجس کا نام محمد ساجد چانڈیو تھا ایک ایکسیڈنٹ میں لوگوں کی جان بچاتے ہوئے ایک گاڑی ان سے ٹکرا گئی تھی جسکی وجہ سے وہ موقع پر شہید ہو گیا۔ اس ریسکیور نے اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا۔اور اس عہد کو پورا کر دیا جو اس نے اپنے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ حلف لیتے ہوئے کیا تھا کہ وہ ہر حال میں اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کرے گا چاہے اس میں اس کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔*

        *ریسکیو آفس خان پور کے ریسکیورز نے ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر خان پور،عدیل غفار کی سربراہی میں آج ساجد شہید کو بارہویں برسی کے موقع پر اس کے آبائی قبرستان میں جا کر اس کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورمغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔۔تحصیل انچارج ریسکیو1122خان پور،عدیل غفار نے کہا کہ ساجد چانڈیو شہید نے ایک با مقصد زندگی گزاری،اس فانی دنیاسے سے ہر فرد نے جانا ہے کامیا ب وہی ہوگا جو اپنی زندگی کا مقصد مخلوق کی خدمت بنا لے،ساجد چانڈیو بھی مخلوق کی خدمت کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوا،اور اس کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔*

           *اس موقع پر شہید ریسکیور محمد ساجد چانڈیو کے اہلخانہ کو ریسکیو1122خان پور کی طرف سے خصوصی تحائف پیش کئے گئے۔*

 *مزید آخر میں ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر خان پور عدیل غفار نے اپنی اورجناب ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر، جناب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر،ڈاکٹر عادل رحمٰن کی طرف سے شہید کے اہل وعیال کے لیے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔*

Comments

Popular posts from this blog

*بدل گئے ضمیر لوکاں دے*

خان پور: نامعلوم کار سوار پیٹرول پمپ مالکان کو چونا لگا گیا خان پور: نجی پیٹرول پمپ سے کار سوار نے پیٹرول ڈلوایا پیسے دئیے بغیر کار دوڑا دی۔پمپ انتظامیہ خان پور: فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید کار سوار   پیٹرول ڈلواتے گاڑی بھگا گیا۔پمپ مالکان  خان پور۔کار سوار نے ساڑھے 5 ہزار کا پیٹرول بھروایا تھا۔پمپ انتظامیہ  خان پور۔اطلاع ملنے پر ظاہر پیر پولیس نے کار کی اور نوسربازوں کی تلاش شروع کردی  

تفسیر القرآن الکریم مفسر: مولانا عبد السلام بھٹوی

سورۃ نمبر 1 الفاتحة آیت نمبر 1 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞ ترجمہ: اللہ کے نام سے جو بےحد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔ تفسیر: صحیح احادیث میں اس کا نام ” فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ ، اَلصَّلَاۃُ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدِ ، اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ ، اَلْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ ، اُمُّ الْقُرْآنِ “ اور ” اُمُّ الْکِتَابِ “ آیا ہے، جیسا کہ فاتحہ کے فضائل کی احادیث میں آ رہا ہے۔ اسماء کی کثرت سورت کے معانی و مطالب کی کثرت کی دلیل ہے۔ سورۂ فاتحہ کے فضائل : 1 ابن عباس (رض) نے فرمایا : ” ایک دفعہ جبریل (علیہ السلام) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے اپنے اوپر زور سے دروازہ کھلنے کی آواز سنی تو سر اٹھایا اور فرمایا : ” یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھولا گیا۔ “ تو اس سے ایک فرشتہ اترا، پھر فرمایا : ” یہ فرشتہ زمین پر اترا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں اترا۔ “ اس فرشتے نے سلام کہا اور کہا : ” آپ کو دو نوروں کی خوش خبری ہو، جو آپ کو دیے گئے...